رواں مالی سال، نان ٹیکسٹائل بر آمدات میں 2فیصد اضافہ

  رواں مالی سال، نان ٹیکسٹائل بر آمدات میں 2فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات میں 2فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر2019ء کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 4.63ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹس کے مطابق حکومت کی مختلف سبسڈی سکیموں کے نتیجہ میں چمڑے، جوتا سازی، کھلیوں کے سامان، آلات جراحی، انجینئرنگ، فرنیچر، گوشت اور اس کی مصنوعات اور مچھلی اور اسکی مصنوعات سے سمیت کٹلری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فوڈ باسکٹ کی ملکی برآمدات میں ڈبل ڈیجیٹ 10.26فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فوڈ باسکٹ میں شامل چاولوں کی برآمدات جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 26.30فیصد تک بڑھ گئیں۔ نان ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں اضافہ سے رواں مالی سال کیلئے برآمدات کے ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -