2019ء کے دورن لائیو سٹاک شعبہ کی شرح نمو میں 4فیصد بڑھ گئی

2019ء کے دورن لائیو سٹاک شعبہ کی شرح نمو میں 4فیصد بڑھ گئی

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی شرح نمو میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال 2018ء میں شعبہ کی شرح ترقی 3.7 فیصد رہی تھی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سٹیٹ آف اکانومی رپورٹ برائے مالی سال 19-2018ء کے مطابق مالی سال 2019ء کے دوران لائیو سٹاک کے قومی شعبہ کا حجم 1431 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2018ء میں شعبہ کا حجم 1375 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کے مالی حجم میں 56 ارب روپے یعنی 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوشت کے لئے ذبح کئے جانے والے جانوروں کی مالیت 2.9 فیصد کے اضافہ سے 392 ارب روپے تک بڑھ گئی اسی طرح دودھ کی پیداوار 3.2 فیصد اضافہ سے 771 ارب روپے تک جبکہ پولٹری مصنوعات کی شرح نمو 7.9 فیصد رہی اور اسکی مالیت 189 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید : کامرس