غٰیر ملکی سرمایہ کارون کی ٹریژری بلز میں 536ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

غٰیر ملکی سرمایہ کارون کی ٹریژری بلز میں 536ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

  



اسلام آباد (یواین پی)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شارٹ ٹرم ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی مد میں 536ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے گورنمنٹ سیکیورٹیز کی مد میں سرمایہ کاری کے ٹیکس نظام کو سہل بنانے کے نتیجہ میں شارٹ ٹرم غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 2.23ارب ڈالر کی سرمایہ کاری گئی ہے۔16جنوری 2020 کو صرف ایک دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ٹی بلز کی مد میں 536ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے۔ بی ایم اے کیپٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے کہا ہے کے جاری مالی سال کے دوران شارٹ ٹرم غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہونے والے نمایاں اضافہ سے جاری مالی سال کے اختتام تک ٹی بلز کی مد میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 5ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید : کامرس