انڈر21نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے

  انڈر21نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے

  



اسلام آباد (اے پی پی) حارث طاہر، محمد نعیم اختر، عمر فاروق، شیخ محمد مدثر، کامران البرٹ مسیح، شاہزیب ملک، زیب خان، سعد خان، محمد عمر خان اور فرحان مجید نے بارہویں جوبلی انشورنس انڈر21نیشنل جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے دن پنجاب کے محمد عثمان نے اسلام آباد کے عمران خان کو 3-1ٗ پنجاب کے محمد عمر خان نے خیبرپختونخوا کے ہارون سرفراز کو 3-0، سندھ کے محمد سالک نے خیبرپختونخوا کے شیخ احمد کو 3-1، پنجاب کے فرحان مجید نے بلوچستان کے ذوالفقار علی کو 3-0، پنجاب کے شاہزیب ملک نے خیبرپختونخوا کے محمد سلیم کو 3-1، اسلام آباد کے عبدالحسن نے سندھ کے عبدالوحید کو 3-1، بلوچستان کے زیب خان نے سندھ کے عمر اسماعیل کو 3-2، خیبرپختونخوا کے سعد خان نے بلوچستان کے محمد سنان کو 3-0، پنجاب کے احسن رمضان نے خیبرپختونخوا کے محمد ابرار کو 3-0، پنجاب کے عمر فاروق نے سندھ کے عمر جنید کو 3-0، خیبرپختونخوا کے اسامہ نواز خان نے سندھ کے محمد اکرم شمس کو 3-1، خیبرپختونخوا کے کامران البرٹ نے بلوچستان کے عارف حسین کو 3-1، پنجاب کے شاہزیب ملک نے سندھ کے عبدالوحید کو 3-0، سندھ کے عمر اسماعیل نے بلوچستان کے محمد سنان کو 3-0، خیبرپختونخوا کے ہارون سرفراز نے بلوچستان کے علی حیدر کو 3-0جبکہ پنجاب کے محمد احمد نے بلوچستان کے ذوالفقار علی کو 3-0سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی