ضلع ملاکنڈ میں انڈر 21انٹر تحصیل میل گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری

ضلع ملاکنڈ میں انڈر 21انٹر تحصیل میل گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری

  



ملاکنڈ (آئی این پی) ضلع ملاکنڈ میں انڈر 21انٹر تحصیل میل گیمز کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ 20جنوری کو تحصیل تھانہ بائزئی21کو بٹ خیلہ جبکہ22 جنوری کو تحصیل درگئی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہو نگے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملاکنڈ کی پر یس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا کی ہدایت پرپورے صوبے کی طر ح ملاکنڈ میں بھی فٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن، ایتھلیٹکس، کبڈی اور رسہ کشی کے کھلاڑیوں کا تحصیل کی سطح پر کل حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس تھانہ میں ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔جبکہ 21جنوری کو تحصیل بٹ خیلہ کے کھلاڑیوں کا ٹرائل ظفرپار ک میں ہو گا، تحصیل درگئی میں کھیلوں کے ٹرائل 22جنوری کو سخاکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں ہو نگے۔ان چھ کھیلوں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تحصیل کی سطح پر تین تین ممبران پر مشتمل ٹرائل سلیکشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں مختلف کالجز کے ڈی پی ایزاور کھیلوں کے ماہرین شامل ہیں۔ٹرائلز کے مر حلے کی تکمیل کے بعدمنتخب کھلاڑیوں پر مشتمل ان کھیلوں کی ڈسٹرکٹ ٹیمیں بنائی جائیں گی جو کہ فروری میں ہونے والے انٹر ریجنل سپورٹس مقابلوں میں ملاکنڈ کی نمائند گی کر یں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی