انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان کا فتح سے آغاز، سکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا، محمد وسیم کی 5وکٹیں

انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان کا فتح سے آغاز، سکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا، محمد ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد وسیم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گرین شرٹس نے 76 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عرفان خان 38 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، محمد وسیم کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی، پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے کپتان اینگس گائے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم محمد وسیم، طاہر حسین اور عباس آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث 23.5 اوورز میں 75 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، سکاٹ لینڈ کے دونوں اوپنر پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں کو طاہر حسین نے کلین بولڈ کیا، عزیر شاہ 20 اور ٹومیس میک انتوش 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا، محمد وسیم نے 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طاہر حسین نے تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عرفان خان نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روحیل نذیر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم کو مرد میدان قرار دیا گیا، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی