اولمپئن محمد اشفاق ہاکی ٹورنامنٹ، فیصل کلب،سول ڈیفنس کی جیت

اولمپئن محمد اشفاق ہاکی ٹورنامنٹ، فیصل کلب،سول ڈیفنس کی جیت

  



راولپنڈی (اے پی پی) اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اولمپئن محمد اشفاق مرحوم کی بیوہ نسیم اختر نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں فیصل کلب نے اے آر ایل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گولز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں سول ڈیفنس نے بحریہ کلب کو 2-0 گولز سے شکست دی۔ کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ اولمپئن محمد اشفاق (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 25 جنوری جبکہ فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی