انڈر 13کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ آج سے ملتان میں شروع ہو گا

انڈر 13کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ آج سے ملتان میں شروع ہو گا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)چھبیس انڈر 13کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ آج سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر ملتان میں شروع ہوگا،کیمپ 2ہفتے تک جاری رہے گا۔سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئرسلیکشن کمیٹی نے قومی انڈر 13ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے۔کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باولنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فزیکل فٹنس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی۔طلب کردہ کرکٹرز میں عادل ولید، احمد حسین، علی اشفاق، علی حسنین بادشاہ، علی حسن بلوچ، آذان کبیر، فہد کاشف، حمزہ ظہور، حسن اعجاز، حضرت علی، حذیفہ احسن، محمد شہریار، محمد علی عبداللہ، محمد رمیز، محمد علی، نویدالحسن، نور حبیب، سعد ندیم، صفی اللہ، سمیر احمد، طیب حسین، عثمان غنی، عثمان خان، ولید زاہد، یحیی شاہ اور ذیشان فرید شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی