سانگلاہل: چک نمبر42مرڑ میں 8روزہ مسلم ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنا منٹ جمال سٹیڈیم میں شروع
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر42مرڑ میں ال8روزہ مسلم ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنا منٹ جمال اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا،جس کا باقاعدہ افتتاح حاجی محمد افضل ملک،صوفی محمد یٰسین چشتی اور حاجی غلام نبی نے کیا،افتتاحی تقریب میں محمد اسلم،محمد اکرم،استاد نذیر احمد،محمد سجاد اعوان اورامتیاز احمد قادری سمیت سائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ٹورنا منٹ کا فائنل 26جنوری کو کھیلا جائیگا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد افضل ملک نے کہا کہ کھیل انسان کی جسمانی نشورونما کے ساتھ ساتھ برداشت اور روادار ی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
،صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہی ممکن ہے،جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جن کے میدان ویران ہوں وہاں کے ہسپتال آباد ہونگے۔