ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ویمنز ٹیم کا اعلان آج کیا جائیگا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ویمنز ٹیم کا اعلان آج کیا جائیگا

  



لاہور(آئی این پی)آسٹریلیا میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان (آج)پیر کو کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق چیئر آف نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی،عروج ممتاز(آج)پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ پہرساڑھے3 بجے پریس کانفرنس کے دوران آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے نیشنل ویمنز اسکواڈ کا اعلان کریں گی۔ سلیکشن کمیٹی کی دیگر اراکین مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی