بی آئی ایس پی ملازمین کا امداد کیلئے آنیوالی خواتین سے خفیہ شادیوں، امدادی کارڈ دینے کا انکشاف

بی آئی ایس پی ملازمین کا امداد کیلئے آنیوالی خواتین سے خفیہ شادیوں، امدادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں میگا کرپشن سیکنڈل سے متعلق تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرد یا گیاہے۔مالی امداد کے حصول کے لیے آنیوالی خوبرو خواتین سے خفیہ شادیاں کر کے مالی امداد کا کارڈ تھمانے کا انکشاف ہوا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس پی میں ایسے کیس بھی سامنے آ چکے ہیں جنہوں نے خوبرو عورتوں سے شادیاں کر کے انہیں مالی امداد دی گئی،دوسری اور تیسری شادیوں کا سیکنڈل سامنے آنے پر ادارہ کے بااثر افسران ایک جانب نوکری سے محروم ہونے کے دہلیز پر پہنچ گئے تو دوسری جانب انکے گھروں میں بھی شدید لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں۔دوسری طرف ایسے کرپٹ اور بد کردار ا فراد کیخلاف کارروائی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
بی آئی ایس پی

مزید :

صفحہ آخر -