وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او حیدر علی کی والدہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او حیدر علی کی والدہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

  



ننکانہ صاحب،سیدوالا (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حید ر علی کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 16/69 سیدوالا میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت متعدد سرکاری و سیاسی او ر سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز جنازہ پڑھائی۔انتظامیہ نے مقامی میڈیا کو کوریج نہ کرنے دی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ مسرت یسیٰن جو کہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں۔ان کی نماز جنازہ گاؤں چک نمبر 16/69سیدوالا ضلع ننکانہ صاحب میں سہ پہر دو بجے ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشز ملک اسد علی کھوکھر،وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈی نیٹر پیر سید سرور شاہ،ریٹائرڈ ایس ایس پی سید مبشر حسن شاہ،ایم پی ایز آغا علی حیدر خاں،رانا اظہر علی آف احمد پور سیال،نذیر چوہان،راجہ ریاض احمد کے علاوہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے درجنوں افسران ڈی سی ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈی پی او ننکانہ اسمعیٰل الرحمن کھاڑک،سماجی رہنما رائے محمد نواز،حاجی خالد حسین چوغطہ،الطاف ظہیر محسن،ظفر عقیل،آغا آفتاب خاں کے علاوہ درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کی آمد پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب نے مقامی میڈیا کو جنازگاہ کے قریب تک نہ جانے دیا اور کوریج پر مکمل طور پر پابندی لگا دی۔اس دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے صحافیوں کے ساتھ نازیبا رویہ بھی استعمال کیا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر