آزاد کشمیر، برف باری سے تباہ ہونیوالے گھر کے ملبے سے کتابیں جمع کرتی بچی کی تصویر وائرل

آزاد کشمیر، برف باری سے تباہ ہونیوالے گھر کے ملبے سے کتابیں جمع کرتی بچی کی ...

  



مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر میں کئی فٹ جمی برف پر لگے ڈھیر سے کتابیں جمع کرتی بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وادی نیلم کے گاں سیری سرگن میں جہاں کئی خواب برفانی تودے کے تلے دب گئے وہی اس بچی کا حصول علم کا شوق نہ مٹا سکا۔ تباہی کے بعد گھر کے ملبے کے ڈھیر پر بیٹھی بچی کتاب ڈھونڈنے اس مقام پر آپہنچی۔ خون جماتی اس سردی میں کتابیں جمع کرتی ننھی بچی کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی۔دوسری جانب وادی میں چھٹے روز بھی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

تصویر وائرل

مزید : صفحہ آخر