بی آئی ایس پی کرپشن میں ملو ث افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا: چیئر مین نادرا

      بی آئی ایس پی کرپشن میں ملو ث افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا: چیئر ...

  



مانانوالہ(آن لائن) چیئرمین نادرا محمد عثمان مبین یوسف نے کہا ہے کہ عوام کو حصول قومی شناختی کارڈ کے لیئے نادرا جدید تقاضوں کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے عوام کو درپیش آنے والے مسائل کو ختم کرکے طریقہ کار آسان بنا دیا ہے اور مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے کی شب و روز کاوش پر کام کررہے ہیں اور کسی بھی شہری جو حصول شناختی کارڈ یا کوئی بھی فارم یا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے آئے اس کے ساتھ غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کرپشن اور بوگس شناختی کارڈ بنانے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی کرپشن کے عمل میں کوئی نادرا ملازم بھی ملوث پایا گیا اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا اس حوالے سے مکمل تحقیقات کا عمل جاری کر دیا گیا ہے کرپشن کے ناسورکا مکمل خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اس لیے اس عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مانانوالہ نادرا آفس کو اپ گریڈ کرکے ون ونڈو این آر سی کا درجہ دینے کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کے دورا ن کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام نادرا آفس کو اپ گریڈ کرکے ون ونڈو کردیا ہے تاکہ شہریوں کو کہیں بھی جانے کی ضرورت پیش نہ آئے اور ایک کھڑکی سے مکمل پراسس ہو کر حصول شناختی کارڈ اور ب فارم کا عمل مکمل ہو سکے مانانوالہ نادرا آفس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ نے بھی شرکت کرنی تھی جن کی آمد کے سرکاری شیڈول کے مطابق سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تشکیل دیئے گئے تھے اور 2 ایس ایچ او ایک ڈی ایس پی اور 64 پولیسں اہلکار اور حساس اداروں کے ملازم بھی ڈیوٹی پر مامور تھے مگر وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ افتتاحی تقریب میں نہ پنچ سکے یہ تیسری بار ان کی آمد منسوخ ہونے کی وجہ سے چیئرمین نادرا محمد عثمان مبین یوسف اور چیئرمین ٹیوٹا پنجاب رانا علی سلمان نے اپ گریڈ ہونے والے ون ونڈو این آر سی مانانوالہ کا افتتاح کیا اور شناختی کارڈ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس موقعہ پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا آفس کو اپ گریڈ کرنے پر حکومت پاکستان کا احسن اقدام قرار دیا ہے۔

چیئرمین نادرا

مزید : صفحہ آخر