افغانستان، نامعلوم افراد کا حملہ، نوز ائیدہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک

افغانستان، نامعلوم افراد کا حملہ، نوز ائیدہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد ...

  



کابل (آئی این پی) شمالی افغان صوبے فریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن محمد روزی اور مقامی پولیس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ہلاک شدگان میں چالیس روز کا ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہیں، جن میں ایک اور کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ افغان طالبان کے زیر اثر علاقے میں پیش آیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان

مزید : صفحہ آخر