گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش

گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش کردی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں گزشتہ روز شہریار گورائیہ کی شادی میں اس کے ایک رشتہ دار نے ڈالرز کی بارش کردی جس پر لوگ حیران رہ گئے۔دولہے کے رشتہ دار نے بیگ سے ڈالرز نکالے اور ہوا میں اْڑادیئے جنہیں لوگوں اور بچوں نے اٹھایا، تاہم بینڈ والوں نے گلہ کیا کہ ہمارا نقصان ہوا ہے ڈالرز لوگوں نے اْٹھائے۔نوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے، ڈالرز کیساتھ ساتھ پاکستانی کرنسی نوٹوں کی بھی بارش کی گئی۔
ڈالر بارش

مزید :

صفحہ آخر -