علی زیدی نے آٹابحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالدی

  علی زیدی نے آٹابحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ملک میں جاری آٹے کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی۔اپنے بیان میں علی زیدی نے کہاکہ سندھ کی کرپٹ اور نااہل حکومت آٹے کے بحران کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے پاس سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم موجود ہے لیکن سندھ حکومت نے پاسکو سے صرف ایک لاکھ ٹن گندم اٹھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر سندھ حکومت کی سستی اور نا اہلی بے نقاب ہوگئی۔سندھ کے وزیر خوراک سے پوچھا گیا تو اسمبلی میں کہا کہ گندم چوہے کھا گئے۔علی زیدی نے کہاکہ یہ بحران ہنگامی بنیادوں پر حل نہ ہوا تو سندھ حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کا خدشہ ہے۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -