لینڈ مافیا کیخلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبار
اسلام آباد،اٹک(آن لائن)لینڈ مافیا کے خلاف اندرون و بیرون ممالک سے وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر شکایات کے انبار لگ گئے ہیں،پورٹل پر شکایات کی فارورڈنگ فاسٹ مگر نتیجہ صفر ملنے لگا،مافیا کو مافیا کی حمایت نے وزیر اعظم کے ویژن کو گہنانا شروع کر دیا۔معلومات کے مطابق برطانیہ سے یاسمین بی بی نے پورٹل پر التماس کی ہے کہ 2015میں انکے شوہر کی وفات کے بعد اٹک کے لینڈ مافیا نے انکے قیمتی پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اس سلسلہ میں انہوں نے انکے کزن تیمور کو دبانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ بی بی یاسمین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کا پلاٹ جوکہ دارلسلام اٹک میں واقع ہے میری بہو سمیرا بی بی کے نام کر دیا جائے۔
لینڈ مافیا