بحران کی وجہ ناقص حکمت عملی ہے، آٹا چکی ایسوسی ایشن

    بحران کی وجہ ناقص حکمت عملی ہے، آٹا چکی ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزہ (آن لائن)آٹا بحران کی وجہ ناقص حکمت عملی اورفلورملز ایسوسی ایشن کی اجارہ داری اورگندم کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا ہے،فلور ملز انتظامیہ کی اقربا پروری کے باعث بحران پیدا کر کے بعض لوگ اپنے مقاصدحاصل کر رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارروائیوں اورمقدمات کے باعث پنجاب میں خوف وہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے،فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق صدرسرارحبیب الرحمان لغاری کے اس بیان کہ پنجاب میں آٹے کا بحران آٹا چکی مالکان کی وجہ سے ہے، خلاف حقائق ہے اور بحران آٹا چکی نہیں فلور ملز کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جو کہ حکومت سے وافرمقدارمیں گندم کا کوٹہ وصول کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار آٹا چکی ایسوسی ایشن کے ترجمان محمدباقرالزمان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فلورملز کا گندم کا کوٹہ وافرمقدار میں موجود ہے اور فلور ملز وافرگندم حکومت سے لے کر اوپن مارکیٹ میں فروخت کررہی ہیں جو کہ بحران کی اصل وجہ ہے انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق صدر سردارحبیب الرحمان خان لغاری کا آٹا چکی مالکان کوبحران کاذمہ دار قراردینا حقائق کے منافی اور بحران سے پیدافوائد سمیٹنا ہے۔
آٹا چکی

مزید :

صفحہ آخر -