برسراقتدار شوگرمافیا کے 3افراد نے 165ارب کی دیہاڑی لگائی، خواجہ آصف

برسراقتدار شوگرمافیا کے 3افراد نے 165ارب کی دیہاڑی لگائی، خواجہ آصف

  



اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ اقتدار سے وابستہ شوگر مافیا کے تین افراد نے 165ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔ عوام رُل گئے اور غریب خودکشی کررہاہے جبکہ گندم بحران میں بھی سیکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے۔ میڈیا رپور ٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ شوگر مافیا کے صرف تین افراد نے حکومتی سرپرستی میں 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔ گندم بحران میں کتنے سوارب کا چونا لگایا گیا ہے اس کا پتہ چلنا ابھی باقی ہے۔ عوام رل گئے اور غریب خودکشی کررہے ہیں جبکہ اقتدار سے وابستہ چند افراد نے سیکڑوں ارب روپے بنالئے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ آخر