دبئی، شاہی خاندان کے فرد کو تلور شکار کیلئے اجازت نامہ جاری

دبئی، شاہی خاندان کے فرد کو تلور شکار کیلئے اجازت نامہ جاری

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی امور کے ذمے دار کو 2019-20 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔وزارت کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جناب سے جاری کردہ یہ خصوصی اجازت نامہ اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو بھیج دیے گئے ہیں تاکہ اسے آگے شکاریوں تک بھیجا جا سکے۔عدیل پرویز نے اجازت نامے میں تحریر کیا کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ 2019-20 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار دبئی کے شاہی خاندان کے رکن اور دبئی کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول اینڈ جنرل سیکیورٹی میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم کے لیے حکومت پاکستان نے صوبے میں ضلع عمرکوٹ کی انتظامیہ کو زمین کی فراہم کے لیے تجاویز بھیج دی ہیں۔ایک اور اجازت نامے میں عدیل پرویز نے کہا کہ 2019-20 کے شکار کے سیزن میں تلور کے شکار کے لیے شیخ احمد بن راشد المکتوم کو ضلع بدین وار جنگ شاہی اور ٹھٹہ میں دھابیجی میں زمین فراہم کی گئی ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے خصوصی تعلقات کا اعادہ کرتی ہے۔اجازت نامے کے ساتھ جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق شکار کے سیزن کے دوران 10 دن میں شکار کیے جانے والے پرندوں کی حد 100مقرر کی گئی ہے۔

تلور شکار

مزید : صفحہ آخر