بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیا،چودھری منظور

  بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیا،چودھری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہا ہے کہ بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیاہے،خان صاحب کے مالی سہولت کاروں نے ملک سے گندم غائب کر دی،اے ٹی ایم بھرنے کیلئے پہلے چینی مہنگی کی گئی، اب آٹا غائب کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہاکہ گندم کے بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگانا سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں، شعبدہ باز وزرا بتائیں کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ ہے؟، کیا بجلی، گیس، پیٹرولیم اور ادویات کی قیمتیں بھی سندھ نے بڑھائیں؟ کیا وفاق، پنجاب، خیبرپختونخواہ میں بدترین طرز حکومت کی وجہ بھی سندھ ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی اور ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے،انہوں نے گندم میں خودکفیل ملک کو آٹے کی قلت میں مبتلا کر دیا ہے،جنہوں نے چینی کا بحران پیدا کیا قیمتیں بڑھائیں انہوں نے آٹے کا بحران پیدا کیا،یہ وہی قومی مجرم ہیں جنہوں نے مشرف کے دور میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کیا۔خان صاحب نے بحران پیدا کرنے والوں کو ہی بحران کی حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
چودھری منظور

مزید :

صفحہ آخر -