ایئر لائیز 20سے 30ہزار کرایہ بڑھانے پر بضد، وزارت مذہبی امور 10ہزار روپے حج کرایہ بڑھانے پر راضی

      ایئر لائیز 20سے 30ہزار کرایہ بڑھانے پر بضد، وزارت مذہبی امور 10ہزار روپے ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج 2020ء ائیر لائنز کے ساتھ وزارت مذہبی امور کے ڈیٖڈ لاک ختم ہونے کا امکان گزشتہ سال سے 10سے 15ہزار روپے کرایہ بڑھ سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور 10ہزار روپے کرایہ بڑھانے پر راضی ائیرلائیز 20سے 30ہزار کرایہ بڑھانے پر بضد ائیرلائیزنے 950اور900ڈالر کرایہ مانگ رکھا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے کو جواز بنایا گیا ہے گزشتہ سال حج کرایہ ایک لاکھ اور ایک لاکھ 10ہزار تھا حج 2020ء میں کراچی کوئٹہ سے ایک لاکھ 10ہزار، لاہور اسلام آباد سے ایک لاکھ 20ہزار پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے حج کرایہ طے نہ ہونے کی وجہ سے حج پیکیج فائنل نہیں ہو رہا تھا وزیراعظم ہاؤس کی مداخلت کے بعد معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان۔

کرایہ

مزید : صفحہ آخر