پاکستان نے 20ہزار حج کوٹہ کیلئے سعودی حکومت کو دوبارہ درخواست کر دی

    پاکستان نے 20ہزار حج کوٹہ کیلئے سعودی حکومت کو دوبارہ درخواست کر دی

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان نے 20ہزار حج کوٹہ کیلئے سعودی حکومت کو دوبارہ تحریری درخواست کر دی، گزشتہ سال پاکستان کو اضافی کوٹہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کا کوٹہ دو لاکھ کا ہو گیا تھا اضافی کوٹہ کو باقاعدہ شامل نہیں گیا۔ حج 2020 ء کا ایم او یو ایک لاکھ 79ہزار 210کا ہو اہے۔وفاقی مذہبی امور کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے اضافی کوٹہ فوری دیا جائے تاکہ ہم ایم او یو کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی تقسیم کر سکیں اور حج پالیسی کا اعلان کر سکیں پاکستان کی درخواست پر پاکستان کو فروری میں اضافی کوٹہ ملنے کا امکان ہے اس طرح حج 2020ء میں پاکستان کا کوٹہ دو لاکھ ہوجائے گا۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر