کراچی، یو اے ای قونصلر جنرل کی گاڑی اوور اسپیڈ پر چالان

کراچی، یو اے ای قونصلر جنرل کی گاڑی اوور اسپیڈ پر چالان

  



کراچی(آئی این پی)موٹروے پولیس بیٹ کراچی 35 ٹائگر 2 پر مامور پئٹرولنگ افسران انسپکٹر سید قمبر علی شاہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف کراچی کی جانب آنے والی گاڑیوں کی بحریہ ٹاؤن ورکنگ زون سے پہلے M.9 پر اسپیڈ کیمرا پر چیکنگ کر رہے تھے۔ ایک لینڈ کروزر ابوظہبی عرب امارات کی نمبر پلیٹ لگائے نمبر،56121 برنگ سفید گاڑی M.9 پر آ رہی تھی جبکہ اسپیڈ لمٹ،120 ہے اور مذکورہ گاڑی اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کرتی ہوئی،146 پر سفر کر رہی تھی جسے افسران نے اسپیڈ کیمرا میں رکارڈ کیا اور گاڑی کو روک کر ڈرائیور بنام نثار سکنہ کراچی کو چالاننگ آفیسر سب انسپکٹر رانا کاشف نے اپنی روڈ وائلیشن کے متعلق بریف کیا اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینینس کے سیکشن B.20 میں۔ 750روپے اووراسپیڈ کا چالان ٹکٹ جاری کیا۔مذکورہ گاڑی میں قونصلر جنرل یو اے ای عرب امارات خود بیٹھے تھے اور پیچھے ان کے ساتھ دیگر گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔ مذکورہ افسران کی ایسی روڈ سیفٹی اور انفورسمینٹ کارروئی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون قمر رضا جسکانی نے شاباشی اور CC2 سی سی ٹو بمعہ کیش ایوارڈ سے نوازا ہے۔

گاڑی چالان

مزید : صفحہ آخر