اوتھل،کار، مزدا ٹرک میں تصادم پروفیسرجاں بحق،بیوی،دو بیٹیاں زخمی
اوتھل (این این آئی) اوتھل سے 20 کلومیٹر دور سکن کے مقام پر کار اور مزدا ٹرک میں تصادم میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد پرکانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی،دو بیٹیاں اور دو قریبی عزیز زخمی ہوگئے۔ 1122 کے مطابق اوتھل سے 20 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ پر سکن کے قریب کار اور مزدا ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد پرکانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی مسزشمیم،دو بیٹیاں نمرا درمحمد پرکانی اور ارج در محمد پرکانی جب کہ دو کزن نایاب،اور زمران زخمی ہو گئے۔سب کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ اپنی فیملی کیساتھ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے۔نعش اور زخمیوں کو ٹیارو میں واقع 1122 سنٹر لے جایا گیا۔ ضروری کاوروائی کے بعد لاش اور زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
اوتھل تصادم