عمران خان کی جگہ ہوتا تو (ن) لیگ کو تورتا، شیخ رشید

  عمران خان کی جگہ ہوتا تو (ن) لیگ کو تورتا، شیخ رشید

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کوآگے کرکے اپنے کام لئے جو بہت چالاک ہوتے ہیں، وہ آخرمیں مشکل میں آتے ہیں، دھرنا دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے بھولے نہیں ہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔اتنے بھولے ہوتے تو یہاں تک نہ پہنچتے پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہے، میڈیاکی عمارتیں بلند ہیں لیکن کچھ کردار مسخ ہوتے ہیں، عمران خان کومشور ہ دیاہے کہ زیادہ ٹی وی نہ دیکھا کریں، سب سے مشکل کام میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہے، مجھے بھی جب کچھ پتہ نہ ہوتو ٹی وی پر نہیں جاتا۔شیخ رشید نے کہا جب میں محلے میں جاتا ہوں تواپنی اوقات میں ہوتا ہوں، میرے پاس سائیکل ہے، تمام تنور والوں کے پاس جاتا ہوں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے پاس سائیکل ہے، تمام تنور والوں کے پاس جاتا ہوں، تنور والوں سے کہتاہوں کہ پریشان نہ ہوں مسئلہ حل ہوجائے گا جب میں محلے میں جاتا ہوں تواپنی اوقات میں ہوتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ عثمان بزدار میرے حلقے میں کام کررہے ہیں میں ان سے بہت خوش ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میرے حلقے میں یونیورسٹی بنائی اورتین کالجز بنارہے ہیں۔ عمران خان بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب طاقتور بہت زیادہ طاقتور اور غریب بہت زیادہ کمزور ہوگیاہے، عمر ان خان سے بار بار کہتا ہوں کہ کمزور کوطاقتور کرو، ریلوے خسارے میں جائے لیکن غریب مزدور کا چولہا تو جلے۔عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہوگی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر