چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی آج سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی آج سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

  



لاہور(این این آئی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سید شبر زیدی آج (پیر) سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 6 تا 19جنوری 14روز کی رخصت لی تھی اور ان کی جگہ ایف بی آر کی سینئر افسر نوشین امجد نے چیئر پرسن ایف بی آر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ چیئرمین ایف بی آر کے رخصت کوحکومت کی معاشی ٹیم سے اختلافات قرار دیا گیا لیکن ایف بی آرکی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی تھی۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ آخر