تیسرے امریکی صدرکیخلاف مواخذے کا آغازکل سے ہوگا

  تیسرے امریکی صدرکیخلاف مواخذے کا آغازکل سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز (کل) منگل سے ہو گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں، جب کہ دوسری جانب امریکی صدر اور ان کی قانونی ٹیم بار بار اس الزام کی تردید کر رہی ہے۔امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔ مواخذہ کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔ مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔امریکی آئین کے مطابق صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بد عملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو، تاہم امریکی سینیٹ میں اس وقت ری پبلیکنز کا ووٹ زیادہ ہے، جس کے باعث عام تاثر یہ ہے کہ یہ مواخذے کی کارروائی کامیاب نہیں ہوگی۔
مواخذہ

مزید :

صفحہ آخر -