پی ٹی آئی پنجاب میں دھڑے بندیاں شدت اختیار کر گئیں،آئی این پی کا دعویٰ

پی ٹی آئی پنجاب میں دھڑے بندیاں شدت اختیار کر گئیں،آئی این پی کا دعویٰ

  



فیصل آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی پنجاب میں پھوٹ پڑنا شروع،دھڑے بندیاں شدت اختیار کر گئیں،پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف کھچڑی پکنا شروع صوبہ کے انتہا ئی اہم عہدے پر فا ئز شخص کی سرپرستی میں فاروڈ بلاک نے کام دیکھانا شروع کر دیا فیصل آباد پی ٹی آئی کے 6ایم پی اے 3ایم این ایز نے اہم کردار ادا کیا ذرائع تفصیل کے مطا بق صوبہ بھر سے پی ٹی آئی کے 40سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نا لاں فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 5ارکان پنجاب اسمبلی اور 3ایم این ایز نے پنجاب میں انتہا ئی اعلی عہدے پر فا ئز شخص کی سرپرستی پریشر گروپ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے با نی کار کنوں کو نظر انداز کر کے امپورٹڈ افراد کو تر جیح دی جا رہی ہے اور انہیں مختلف محکموں میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اور فنڈز نہ ملنے پر عوام کے سا منے جا نے پر شرمندہ ہیں۔

دھڑے بندیاں

مزید : صفحہ آخر