آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے نئے شہروں کا قیام ناگزیرہے، محمودالرشید

      آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے نئے شہروں کا قیام ناگزیرہے، محمودالرشید

  



لاہور(این این آئی) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ صوبے میں بڑے شہروں پر آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے نئے شہروں کا قیام ناگزیر ہے۔ نئے شہروں کے قیام سے ٹریفک اور زیادہ آبادی سے متعلقہ دیگر مسائل بھی احسن انداز میں حل ہوں گے۔ وہ للہ، سکھیکی، پنڈی بھٹیاں اور گجرات سے ملحقہ علاقے میں نئے شہرو ں کے قیام کے حوالے سے اربن یونٹ کی تیارکردہ پری فزیبلٹی رپورٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزاور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجودتھے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ننکانہ صاحب کے قریب بھی نیا شہر بسانے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے - انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق نئے شہروں کی تعمیر پنجاب حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے اور اس ضمن میں پری فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر