سکھر،سول سوسائٹی ارکان کا روٹیاں اور آٹا اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ

  سکھر،سول سوسائٹی ارکان کا روٹیاں اور آٹا اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ

  



سکھر(آئی این پی) سکھر میں سول سوسائٹی کا مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں روٹیاں اور آٹا اٹھا کر مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں سول سوسائٹی کی جانب سے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں روٹیاں اور آٹا اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے دوران مظاہرے میں شریک ایک شہری آٹا کھاتا رہا اور حکومت کی بے حسی پرآنسو بہاتا رہا۔مظاہرین کی قیادت مولانا عبید اللہ بھٹو، سید عمران علی،نصیر گوپانگ،حبیب اللہ انصاری،وزیر خان بروہی،پرویز منگی نے کی اور اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعوے لے کر اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام کے تبدیلی کے خواب ہی چکنا چور کردیئے ہیں اور ان کی تبدیلی کی خواہش ہی ختم کردی ہے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : صفحہ آخر