پنجاب حکومت نے حج مشن کیلئے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں

پنجاب حکومت نے حج مشن کیلئے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں

  



فیصل آباد (آن لائن)حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے سربراہان سے حج مشن برائے 2020ء کیلئے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔ ہر سرکاری محکمہ سے دو دو ملازمین کو گریڈ 7 تا گریڈ 16 جبکہ منسٹری سٹاف کے گریڈ 17 کے افسران کو بھی نامزد کیا جاسکتا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں سرکاری محکموں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ سال برائے 2020ء کے لئے سرکاری ملازمین کو حج مشن پر بھجوانے سرکاری ملازمین کے ناموں کی فہرست 27 جنوری تک بھجوائی جائے۔ سرکاری محکموں کے ریگولر گریڈ 7 تا گریڈ 16 کے ملازمین جن کی عمر 25 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ نہ ہو حج مشن کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ معذور اور پہلے حج کرنے والے ملازمین اہل نہ ہوں گے۔ سرکاری حج مشن پر جانے والے ملازمین کے اخراجات مذکورہ محکمہ ادا کریگا اور سرکاری حج مشن پر جانے والے ملازمین پاکستانی حجاج کرام کی راہنمائی کرینگے اور دوران حج انہیں ڈائریکٹر جنرل حج کی طرف سے فراہم کی جانے والی یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔

فہرست

مزید : صفحہ آخر