حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں، نورالحق قادری

حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں، نورالحق قادری

  



جمرود (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری کی تحصیل ملاگوری کا دورہ،کیا جہاں انہوں نے کئی ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ملوگوری سمیت پورے خیبر میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک مشکل دور سے نکل آیا ہے اور آئیندہ سال ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عوام ترقی انصاف کے ساتھ ہیں۔

نورالحق قادری

مزید : صفحہ آخر