معیشت خراب، ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

  معیشت خراب، ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا ہوتا نظرو ں ہیں آ رہا۔ اگر حالات تبدیل نہ ہوئے تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے۔ الیکشن ترامیم کے بغیر الیکشن کمیشن کو بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔ 2018ء الیکشن میں الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ دوبارہ سے الیکٹرول ریفارمز ہونی چاہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ کا فیصلہ ہے۔ اس تبدیلی کے بعد الیکشن اصلاحات کی جائیں گی۔

رانا ثناء

مزید : صفحہ آخر