آٹا بحران جعلی حکومت کی بدترین ناکامی، حقائق واضح کئے جائیں: مولانا فضل الرحمن

آٹا بحران جعلی حکومت کی بدترین ناکامی، حقائق واضح کئے جائیں: مولانا فضل ...

  



پشاور(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بحران کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان بحرانی حالا ت میں کو ئی ذمے دار سامنے نہیں آرہا ہے اور نام نہاد حکومت سکرین سے آوٹ ہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مولانا محمد امجد خان،حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری سے گفتگوکررہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نااہل حکومت بحرانوں کو لانے کے لیئے آئی ہے ملک میں آٹے کا بحران تو جعلی حکومت کی بد ترین ناکامی ہے انہوں نے کہاکہ قوم کو بتا یا جا ئے اصل حقائق کیا ہیں انہوں نے کہاکہ آٹا بحران کے ساتھ ساتھ گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی ہے انہوں نے کہاکہ آٹا اور روٹی کی قیمتوں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اناج اور گیس پاکستان کی پیدوار ہیں ایسی ضروریات کا بحران پیدا ہو جا نا ظاہر کرتا ہے کہ یہ مصنوعی بحران ہے جوامیر کومزید امیر اور غریب کو خودکشیوں پر مجبور کر رہا ہے دریں اثناء سید فضل آغا،حاجی شمس الرحمن شمسی،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کو نفسیا تی مریض بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر نے اورآٹے کے مصنوعی بحران کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی کے راہنماؤں مولانا عبد الغفور حیدری،حاجی محمد اکرم خان درانی،مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملک میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں اضافے کابحران شدت اختیار کر گیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سب اچھا کی رٹ لگائے جارہی ہے انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حالات یہاں تک پہنچ گے ہیں غریب خودکشیاں کر نے پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بغیر کسی پلاننگ کے جعلی دعوے کر نے والوں کا عوام کے سامنے حقیقی روپ آگیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں نام نہاد حکومت سے آزادی اور چھٹکارہ وقت کی اہم ضرورت ہے جو اب نا گزیزہوچکاہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کا نعرہ نام نہاد حکمرانوں سے آزادی وقت اور قوم کا نعرہ بن چکا ہے۔

فضل الرحمان

مزید : صفحہ آخر