پنجاب حکومت پر فواد چوہدری کی تنقید بلاجواز ہے،راجہ بشارت

پنجاب حکومت پر فواد چوہدری کی تنقید بلاجواز ہے،راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی تنقید بلاجواز ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرنے پر وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردا عثمان بزدار نے چار چار کیمپ آفس بنانے کی روایت توڑی، سادگی اور کفایت شعاری سے وزیراعلیٰ ہاؤس کا خرچہ کم کیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے، پسماندہ اضلاع میں 6 نئے ہسپتال، ہر ضلع میں یونیورسٹی اور ریکارڈ قانون سازی بزدار حکومت کے کارنامے ہیں۔وزیرِ قانون پنجاب نے کہا کہ صوبے میں لاکھوں نادار افراد کو سخت سردی میں معیاری خوراک، رہائش اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بزدار حکومت کے تمام وزراء قابل اور محنتی ہیں، مالیاتی اسکینڈلز سے پاک اپنے عوام کی خدمت میں خلوصِ دل سے مصروف ہیں۔
راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -