نیازی حکومت ہی گندم بحران کی ذمہ دار ہے،سہیل انور سیال

      نیازی حکومت ہی گندم بحران کی ذمہ دار ہے،سہیل انور سیال

  



کراچی(آئی این پی) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکو و عشر سہیل انور سیال نے ملک میں آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت ملک میں گندم کے بحران کی ذمہ دار ہے۔سلیکٹڈ وفاقی حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر قوم کو ایک بار پھر آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ملکی تاریخ میں مہنگے ترین آٹے کی فروخت نااہل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کے منتظر عوام تبدیلی سرکار سے مایوس ہیں۔ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہاکہ نیازی حکومت عوام کی معاشی قاتل ہے۔وہ عوام کو روزگار دینے کے بجائے اداروں کو بیچنے کی باتیں کر رہی ہے۔

سہیل انور سیال

مزید : صفحہ آخر