پی پی رکن سندھ اسمبلی،سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ انتقال کرگئے

  پی پی رکن سندھ اسمبلی،سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمرکوٹ (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان شاہ اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سید علی مردان شاہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سیکڑوں کی تعداد میں عوام پیپلزپارٹی کے کارکنان گاوں کیلوگ سید علی مردان شاہ کے گاوں کھارڑو سید میں پہنچنا شروع شہر میں سوگ کی فضاوزیر اعلی سندھ سید مراد علیشاہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی، میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو، سماجی رہنما سید اشتیاق صحافی سیدعمران شاہ، فصیل ناگوری،سیدقمرالحسن شاہ،سید ریحان شاہ سمیت متعدد سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماں کی تعزیت دکھ افسوس کااظہار۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان کی سیاست بالخصوص سندھ کی سیاست کے ایک اہم نامور شخصیت سید خاندان کے چشم و چراغ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان اپنے گاوں کھارڑو سید میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرمائے گے سید علی مردان شاہ کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سید علی مردان شاہ کی نماز جنازہ آج رات دس بجے گاں کھارڑو سید میں ادا کی جائے گی سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سوگ کی فضا چھا گی اور لوگ جوق در جوق بڑی تعداد میں سندھ بھر سے سیاسی، سماجی،مذہبی رہنما،صحافی،وکلا،سول سوسائٹی کے رہنما نمازجنازہ میں شرکت کیلیے پہنچنا شروع ہوگئے سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی عمرکوٹ شہرسوگ میں بندہوگیا سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو،وغیرہ نے اپنے ایک بیان میں سید علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اورتعزیت کااظہارکیا ہے سیاسی سماجی شہری سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور عوام کا کہناہے کہ سید علی مردان شاہ کی سیاسی سماجی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا سید علی مردان شاہ غریبوں کے ہمدرد اور غریبوں کا دکھ درد محسوس کرنے والی شخصیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔
علی مردان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سید علی مردان شاہ سندھ کے ایک منجھے ہوئے سیاست دان تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سید علی مردان شاہ کا انتقال سندھ کی سیاست کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، سید علی مردان شاہ نے عوام کی خدمت اور سیاست میں دیانت کی مثال قائم کی۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ خدا سے سید علی مردان شاہ کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ سید علی مردان شاہ کے اہل خانہ، سوگواران اور عمر کوٹ کے عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔دوسری طرف پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پارٹی رہنما سید علی مردان شاہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ ایک بیان میں فریال تالپور نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ سمیت سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم سید علی مردان شاہ انتھائی بامروت و وضعدار شخصیت کے مالک اور سیاست میں رواداری کے امین تھے۔فریال تالپور نے کہاکہ اْن کی مْلک اور پارٹی کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔فریال تالپور نے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔صوبائی وزرا مکیش کمار چاولہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، غلام مرتضی بلوچ اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے رکن سندھ اسمبلی و سابقہ صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا ہے کہ سید علی مردان شاہ کے انتقال سے پارٹی ایک سینئر اور مخلص رہنما سے محروم ہو گء ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سید علی مردان شاہ کی صوبے اور عوام کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ مرحوم ایک وضع دار اور مخلص سیاستدان تھے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر کہا کہ سید علی مردان شاہ کی وفات سے پارٹی ایک سینئر اور مدبر سیاستدان سے محروم ہوگء اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے دعا کہ باری تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
بلاول تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -