ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا،مصطفی کمال

ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا،مصطفی کمال

  



کراچی(آئی این پی) ہر جیتنے والا کامیاب اور ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا،پی ایس پی صرف جیتنا نہیں چاہتی بلکہ کامیاب ہونا چاہتی ہے، جیتے ہوئے تو لوگ آج بھی ہیں لیکن عوام صبح و شام بد دعائیں دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ پی ایس پی کا 24 جنوری لاڑکانہ کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ جس میں ہر قومیت کے لوگ شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کریں گے اور حقوقِ کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی حیدرآباد کے پہلے اور پی ایس پی کے تحت 27 ویں تربیتی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی اور حیدرآباد کے دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج انسان پریشان ہے، ملک میں لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں کیونکہ مہنگا آٹا غریب کی پہنچ سے باہر کردیا گیا ہے، کتے کے کاٹنے سے بچے مررہے ہیں، ہر محکمے میں کرپشن اور زیادہ ہورہی ہے، 70 فیصد بیماریاں گنداپانی پینے کی وجہ سے ہے۔ یہ سب امریکہ کا صدر ٹھیک نہیں کرئے گا، یہیں کا وزیر اعظم اور وزراء اعلی ٹھیک کریں گے۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی