آٹا بحران پر فردوس عاشق اعوان کا بیان تعجب خیز ہے،زاہد خان

آٹا بحران پر فردوس عاشق اعوان کا بیان تعجب خیز ہے،زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان آٹے کے بحران کا الزام میڈیا پر لگا رہی ہیں کہ آٹا بحران میڈیا کا پیدا کردہ ہے، بیان پرتعجب ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق چشمے کا نمبر تبدیل کروا کے غریب عوام کے نظروں سے بحران کو دیکھے،پھر فردوس عاشق کو معلوم ہوا گا کہ آٹا کس بھاؤ پر بک رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور وزراء نہ کبھی بازار گئے نہ کبھی انھوں نے خرید و فروخت کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر سلیکٹڈ وزراء بازار گئے ہوتے تو وہ ٹماٹر کی جگہ دہی کے استعمال کا مشورہ نہ دیتے۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ ہوتے ہیں وہ عوام کے ووٹ کے محتاج نہیں ہوتے اس لیے سلیکٹڈ وزیر اعظم اور سلیکٹڈ وزیر کو عوام کا دکھ درد نہیں۔
زاہدخان

مزید :

علاقائی -