2019، محکموں کیخلاف 74 ہزار شکایات نمٹائیں، ادارہ وفاقی محتسب

2019، محکموں کیخلاف 74 ہزار شکایات نمٹائیں، ادارہ وفاقی محتسب

  



اسلام آباد(آن لا ئن)وفاقی محتسب نے سال 2019کے دوران ایف آئی اے و آئی بی سمیت وفاقی محکموں کیخلاف درج 74 ہزار869 شکایات نمٹائیں، وفاقی محتسب کو گذشتہ سال آئی بی کیخلاف895، ایف آئی اے کیخلاف 377 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف سب سے زیادہ 32421 شکایات اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف9598 شکایات درج ہوئیں۔دستیاب دستاویز کے مطابق سال2019 کے دوران وفاقی محتسب کو سرکاری محکموں کیخلاف ملک بھر سے 58 ہزا960شکایات موصول ہوئیں جبکہ اس کے علاوہ سابقہ التوا کے شکار14099 شکایات بھی منتقل ہوئیں۔وفاقی محتسب نے سال 2019کے دوران وفاقی محکموں کیخلاف درج 74 ہزار869 شکایات نمٹا دیں،نمٹائی گئی شکایات میں سے سال2019 کے دوران درج شدہ60549 کے علاوہ سال 2018سے منتقل شدہ التوا کی شکار14320 شکایات بھی شامل تھیں۔سال 2019کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف سب سے زیادہ32421 شکایات درج ہوئے جس میں سے 32306 شکایات نمٹا دی گئیں۔گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف 9598 شکایات درج ہوئیں جس میں سے8828 شکایات نمٹا دی گئیں۔نادرا کے خلاف3948 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 4115 شکایات نمٹا دی گئیں۔پاکستان پوسٹ آفس کے خلاف3321 شکایات درج ہوئیں جن میں سے5944 شکایات نمٹا دی گئیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خلاف1263 شکایات درج ہوئیں جن میں سے1248 شکایات نمٹا دی گئیں۔پاکستان بیت المال،پاکستان ریلویز،سٹیٹ لائف،آئی بی،بی آئی ایس پی،فیڈرل ایمپلائی بینوویلنٹ فنڈ،این ایچ اے، یف اور دیگر وفاقی محکموں کے خلاف شکایات بھی نمٹائی گئیں۔

وفاقی محتسب

مزید : علاقائی