مزنگ، مغل پورہ، کوٹ لکھپت اور ہربنس پورہ میں آتشزدگی واقعات، 2دکانیں 2گھر خاکستر

مزنگ، مغل پورہ، کوٹ لکھپت اور ہربنس پورہ میں آتشزدگی واقعات، 2دکانیں 2گھر ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں تبسم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ مغل پورہ میں طارق کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ کوٹ لکھپت میں امتیاز کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ہربنس پورہ میں ادریس کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے اطلاعات ملنے پرآگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی