موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

  موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،حادثہ میں ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی،موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جس کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی