سمن آباد، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

سمن آباد، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نوناریاں چوک میں معمولی تلخ کلامی پر طلحہ لیاقت نامی نوجوان نے طیش میں آ کر 26 سالہ محمد زمان کو گولی مار دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد زمان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم طلحہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی زمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی