بھاٹی گیٹ اور شفیق آباد میں 2افراد پراسرار طورپر ہلاک

بھاٹی گیٹ اور شفیق آباد میں 2افراد پراسرار طورپر ہلاک

  



لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ پیر مکی دربار کے قریب نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی اسی طرح شفیق آباد کے علاقہ بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاہم شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ دونوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ متوفین حلیہ سے نشی اور بھکاری معلوم ہوتے ہیں جو نشہ کی زیادتی اور سردی کی شدت کے باعث ہلاک ہوئے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے۔

مزید : علاقائی