اسلام پورہ،ڈکیتی مزاحمت میں گولی لگنے کا معاملہ، نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام پورہ،ڈکیتی مزاحمت میں گولی لگنے کا معاملہ، نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی واردات کے دوران شہری کو گولی لگنے کا معاملہ مدعی مقدمہ کے بیان کے باوجود پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔ایس ایچ او اسلام پورہ حافظ طارق نے اپنی مدعیت میں نا معلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کردیا،،ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ شہری وحید نے بتایا کہ میری پان شاپ پر نا معلوم ڈاکووں نے واردات کی کوشش کی اور میں ان کے ساتھ گتھم گتھا ہو گیا، اتنے میں ڈولفن اہلکار سامنے سے آرہے تھے، دوسرے ڈاکو نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے فائر کیا جو میرے بازو پر لگا۔ڈولفن نے بھی ڈاکوؤں پر فائر کیے لیکن ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار کی گولی لگنے سے ہمارا بھائی زخمی ہوا۔

مزید : علاقائی