2019،پنجاب میں 22خواتین سمیت منشیات کے455 سمگلر زگرفتار

2019،پنجاب میں 22خواتین سمیت منشیات کے455 سمگلر زگرفتار

  



لاہور(این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے سال2019 کے دوران صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں کے مجموعی طور پر منشیات کے 455 سمگلروں کو گرفتار کیا جن میں 22 خواتین بھی شامل ہیں۔ملزموں سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے مختلف شہروں میں 397 مقدمات درج کئے گئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 426 کلو 152 گرام ہیروئن، 1543 کلو 443 گرام چرس، 509 کلو 86 گرام افیون، 66 کلو 53 گرام میتھا یمفایٹامائن، 11 کلو 372 گرام ایمفائٹامائن، ایک کلو 740 گرام کوکین، 864 کلوگرام بھنگ، آٹھ کلو 121 گرام نشہ آور گولیاں اور 20 لٹر کیمیکل برآمد کیا گیا۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ 184 ملزم لاہور سے گرفتار کیے گئے جن میں 7 خواتین سمگلرز بھی شامل ہیں۔ ملتان سے مجموعی طور پر 144 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن میں 7 خواتین،فیصل آباد سے مجموعی طور پر 55 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن میں 4 خواتین،طرح سیالکوٹ سے گرفتار ہونے والے ملزموں کی مجموعی تعداد 40 ہے جن میں ایک خاتون،میانوالی سے مجموعی طور پر 32 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالتوں کی جانب سے گرفتار شدہ 410 ملزموں کو مختلف سزائیں دی گئیں جن میں دو مجرموں کو سزائے موت، 22 مجرموں کو عمر قید جبکہ 386 کو دیگر سزائیں دی گئیں۔

منشیات سمگلرز

مزید : علاقائی