صوبائی دارالحکومت، دکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

        صوبائی دارالحکومت، دکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں جاوید کے گھر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مزنگ کے علاقہ میں تنویر کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،چوہنگ کے علاقہ میں ناصر کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، گرین ٹاؤن کے علاقہ میں عدنان کے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ کے علاقہ میں اختر کے اہلخانہ سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، لیاقت آباد کے علاقہ میں جمشید کے اہلخانہ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ہڈیارہ کے علاقہ میں سلیم کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں جمیل سے 1 لاکھ روپے جبکہ نصیر آباد کے علاقہ میں عمران سے 70 ہزار روپے چھین لئیے۔گارڈن ٹاون،اچھرہ،بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ غازی آباد،گلبرگ،لوئر مال اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی