قلعہ گوجر سنگھ، تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

قلعہ گوجر سنگھ، تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔ انچارج چوکی سب انسپکٹر ذوالفقار علی کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں مسمار پٹرول پمپ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر لاش قبضہ میں لیکر اسکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاہم شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ جمع کروا دی گئی۔ متوفی حلئے سے نشی تھا جو نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے اسکے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -